مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک ایریٹریا میں سرکاری سطح پر مردوں کو کم سے کم 2 شادیاں کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔ مختلف افریقی نشریاتی اداروں پر ایریٹریا کے حوالے سے ایک فتوی گردش کر رہا ہے جس میں ملک کے مفتی اعظم نے مردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 2 شادیاں کریں۔ ایریٹریا کے مفتی اعظم شیخ الامین عثمان کے دستخط سے جاری ہونے والے فتوی میں کہا گیا ہے کہ جو بھی مرد دو شادیوں کے حکم نامے کی پاسداری نہیں کرے گا اس کو قید بامشقت کا سامنا کرنا ہوگا۔ نائجیریا کی ایک ویب سائٹ نائج ڈاٹ کام کے مطابق خواتین کو بھی فتوے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مردوں کو 2 شادیاں کرنے سے نہ روکیں۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین جو اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے سے روکیں گی ان کو عمر قید کی سزاء دی جا سکتی ہے۔
افریقی ملک ایریٹریا میں سرکاری سطح پر مردوں کو کم سے کم 2 شادیاں کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔
News ID 1861394
آپ کا تبصرہ